حیدراآباد۔21۔دسمبر (اعتماد نیوز)تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے چندرا شیکھر راؤ تلنگانہ میں بی جے پی کی طاقت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان دنوں کے سی اآر اپنے پارٹی کے اہم قائدین سے
رابطہ میں ہیں۔ اور وہ ان سے تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی سے سخت مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیاری کرنے میں مصروف ہیں۔ ٹی اآر ایس سربراہ اس بات کا بھی اندازہ لگا رہے ہیں کہ اگر انکی جماعت کو کانگریس میں ضم کرنے کی صورت میں انکا کیا مستقبل ہو گا۔